• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 9 مئی مظاہروں کے الزام میں گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 9 مئی مظاہروں کے الزام میں گرفتار مظاہرین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے کہا تمام ملزمان کے منصفانہ ٹرائل کا حق یقینی بنایا جائے۔ فوجی عدالتوں کی سماعت معطل کی جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صنم جاوید، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ سمیت خواتین مظاہرین کی طویل حراست پر اظہارِتشویش کیا۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ 9 مئی کے 85 مظاہرین فوجی حراست میں ہیں۔ ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

قومی خبریں سے مزید