• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر یوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈی جی نادرا

کوئٹہ(پ ر)ڈائریکٹر جنرل نادرا بلو چستان محمد کاشف اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو نادرا میں سہولیات دینا ہماری اولین تر جیح ہے و زیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کو ئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کا مقصد سائلین کو مسائل سننا ہے تا کہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون روڈ پر کھلی کچری کے بعد بات چیت کر تے ہو ئے کیا، ا س موقع پر کو ئٹہ شہر اور ملحقہ علا قوں سے آنے والے سائلین نے نادرا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا ڈی جی نادرا بلو چستان محمد کاشف اقبال نے تمام سائلین اور قبائلی عمائدین کو ہر ممکن یقین دلایا کہ نادرا میں شہر یوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،انہوں نے شہر ی پر زور دیا بلو چستان بھر سے کو ئی بھی شکایت ہو وہ یہاں ان سے ملنے آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بلو چستان میں 19زونل آفس کام کر رہے ہیں تمام آفسز کے انچارج کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علا قوں میں کھلی کچری کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کو ئٹہ میں زیادہ تر مسائل شناختی کارڈ کے بلا ک ہونے کے ہیں ہماری کو شش ہے ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا ئے۔
کوئٹہ سے مزید