• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب ویل سولر سسٹم پر منتقل ، 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، نصیر شاہوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ جب تک حکومت اور کیسکو حکام زمینداروں کے ٹیوب ویل سولر سسٹم پر منتقل اور 6 گھنٹے بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن نہیں بناتے اس وقت تک پرامن جمہوری احتجاج جاری رہےگا ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ، حاجی محمد حاجی خان لہڑی ، میر عاصم کرد گیلو ، انجینئر زمرک اچکزئی ، حاجی غلام دستگیر بادینی ،رحمت صالح بلوچ ، نوابزادہ زرین خان مگسی سے بات چیت میں کہی ۔قبل ازیں بلوچستان بھر سے آنے والے زمینداروں نے ایوب اسٹیڈیم سے ریلی نکالی جو بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ دھرنے میں شریک ہونے کے لیے کاشتکار بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کوئٹہ آئے ہیں اور اسمبلی کے سامنے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں اس وقت کیسکو کی جانب سے صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے زمیندار اور کاشتکار اپنی فصلوں اور باغات کو تباہ ہونے سے بچانے سے قاصر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید