• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر جعفرمندوخیل مسائل کاحل یقینی بنائیں گے‘حاجی نصراللّٰہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس /مزدا اونرایسوسی ایشن کے صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ موصوف پانچ سال تک وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں اس لیے انہیں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کابخوبی علم ہے امید ہے وہ مافیا کے خاتمے کیلئے اپنا موثرکرداراداکرینگے انہوںنے عیاد ت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی کوئٹہ میں خستہ حال بسیں چل رہی ہیں اس حوالے سے اقدامات کی ضرور ت ہے ماضی میں بھی ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے گورنر اوروزیراعلیٰ نے اپنا کرداراداکیاہے انہوںنے کہاکہ صوبائی کابینہ میں پشتون نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے چند پشتون وزیر ہیں وہ بھی اہم وزارت سے محروم ہیں اس حوالے سے نمائندگی کو موثربنانے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید