اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکا کہناہے کہ حکومت نے ٹی او آرز پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پارلیمانی اجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں بھی دعوت دی جائے گی‘ اپوزیشن کے صرف 3 ارکان کی سوچ مختلف ہے جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اپوزیشن بھی اجلاس میں آئے تاکہ ٹی او آرز کے حوالے سے متفقہ رپورٹ مرتب کی جاسکے‘ایک انٹرویومیں ان کا کہناتھاکہ کوشش ہے اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے‘انہوں نے کہا حکومت کے6 ممبرز ایک طرح سوچ رہے ہیں ٗ اپوزیشن کے صرف تین ارکان کی سوچ مختلف ہے۔