• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق کن پلیٹ فارمز پر ہوگا؟

ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا۔ پھیلائی جانے والی جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہوسکے گا۔

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہوگا۔ ذاتی زندگی، عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کےلیے پھیلائی جانے والی خبروں پر کارروائی ہوگی۔

ہتک عزت کے کیسز کےلیے ٹربیونل قائم ہوں گے۔ ہتک عزت کے کیسز کےلیے ٹربیونل 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا۔ آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائیکورٹ بینچ کیس سن سکیں گے۔

خواتین، خواجہ سراؤں کے کیس کی قانونی معاونت کےلیے حکومتی لیگل ٹیم کی سہولت ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے صحافتی تنظیموں کی بل مؤخر کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صحافتی تنظیموں نے آج وزیر اطلاعات سے ملاقات میں بل کچھ روز مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید