• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں بجلی بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے۔

صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ 18، 18 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بل نہیں دیتے، خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں خاص کر سندھ سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو، حکومت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف پیسکو کو کہتا ہوں کہ ہر ایک گھنٹہ بعد لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں۔

قومی خبریں سے مزید