• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان، فخر اور اعظم کی مار دھاڑ، دوسر ا ٹی 20 پاکستان کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد رضوان ، فخر زمان اور نوجوان اعظم خان کی مار دھاڑ کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سات وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ میچ کا فیصلہ 19گیندیں پہلے ہوگیا۔ اعظم نے چار گیندوں پر تین چھکے مارکر کشتی کو کنارے لگا دیا۔ اتوار کو ڈبلن میں آئرش فیلڈرز نے کریک ینگ کے ایک اوور میں فخر اور رضوان کے کیچ ڈراپ کر دیے۔ فخر زمان اور محمد رضوان کے درمیان پاکستان کیلئے تیسری وکٹ پر140رنز کی ریکارڈ شراکت نے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔ محمد رضوان نے46 گیندوں پر75نا قابل شکست رنز بنائے۔ میچ میں 338رنز بنے جو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ریکارڈ ہے۔ اعظم خان نے دس گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے30، فخر زمان نے40گیندوں پر78رنز کی اننگز کھیلی ، چھ چھکے اور چھ چوکے مارے۔ صائم ایوب پہلی گیند پر چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر کیچ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ 13رنز پر پاکستان کے دو وکٹ گرگئے۔ قبل ازیں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جس پر آئرلینڈ نے7وکٹ پر193رنز بنائے۔