ملک بھر میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہی، تربت اور دادو 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سبی اور سکھر میں 43، نواب شاہ میں 42، ملتان میں 41 جبکہ حیدر آباد اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی رہی۔
لاہور میں 37 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری جبکہ کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 39 ڈگری محسوس کی گئی۔
دوسری طرف گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیامر میں گزشتہ روز بارشوں سے شاہراہ قراقرم گندلو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہوئی تو کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
مانسہرہ میں گھنول کے قریب لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ کاغان کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔