• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور انکے اثرات پر بریفنگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبران کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور ان کے اثرات پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات کا گہرائی میں جائزہ لینے کے بعد جواب کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائزیشن اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج مذاکرات کے 2 دور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور دوپہر اور دوسرا دور شام کو ہو گا، جس میں ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید