• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گرفتار ملزم کا تعلق بھی لارینس بشنوئی گروپ سے ہے۔ 34 سالہ ہرپال سنگھ کو پیر کی شام ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں گزشتہ ماہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید