• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کا پہلی مرتبہ ٹرولرز کو جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر ہونے والی تنقید کا پہلی مرتبہ جواب دے دیا اور کہا کہ انکی زندگی مزید خوبصورت ہوگئی ہے۔ 

اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے طویل تعلق کے بعد سوناکشی سنہا بلآخر 23 جون کو انکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

یہ تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے گھر میں منعقد کی گئی، سوناکشی اور ظہیر نے سول میرج کے بعد ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا۔ ان کی شادی خوشیوں سے بھری ہوئی تھی مگر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اب سوناکشی نے پہلی بار اپنی شادی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ان کی زندگی کبھی بھی اتنی بہتر نہیں رہی۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں سوناکشی نے کہا کہ "یہ کبھی بہتر نہیں رہا، اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں بالکل ویسی ہی محسوس کر رہی ہوں جیسے کہ پہلے محسوس کرتی تھی۔"

اگرچہ اداکارہ اپنی ازدواجی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، مگر انہیں اپنی بین المذاہب شادی پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

جوڑے کو اپنی سول میرج اور استقبالیہ کی تصاویر شیئر کرتے وقت تبصروں کا سیکشن بند کرنا پڑا تھا تاکہ غیر ضروری نفرت اور منفی تبصروں سے بچ سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید