• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اور میرے درمیان باہمی احترام کا تعلق ہے، نواز الدین صدیقی

نامور بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ایک قرار دے دیا اور کہا کہ ہم دونوں کے درمیان باہمی احترام کا تعلق ہے۔ 

گینگز آف واسع پور سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم سرفروش اور تلاش میں کام کے دوران اپنے تجربے پر بات کی۔ 

ایک انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ عامر خان کے ساتھ فلم سرفروش اور تلاش میں کام کرنا انکے لیے بہت عمدہ رہا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ فلم سیٹ سے ہٹ کر ہم دونوں کا تعلق بہت گہرا ہے جس میں باہمی احترام اور ایک غیر کہی افہام و تفہیم ہے۔ 

نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ عامر خان کا اپنے کام کے ساتھ جذبہ اور لگن دوسروں کےلیے حوصلہ افزا ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان اکثر فلم اسکرپٹس اور سینز سے ہٹ کر باتیں ہوتی ہیں۔   

انٹرٹینمنٹ سے مزید