• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کاکانووکیشن،800ڈگریاں تقسیم

لاہور(خصوصی نمائندہ) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 57واں کانووکیشن ہوا۔اس موقع پر 800سے زائد سپیشلسٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ ڈاکٹر اسد رحیم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر سردار ظفر الفرید، ڈاکٹر امجد ثاقب، اصغر نقی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ طلباءکی سیٹیں بڑھانے اور ضلعی سطح پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کو جاری کرنے کی تجویز قابل غور ہے ڈاکٹر محمد سلطان المعظم کو پروفیسر ظفر اللہ چوہدری گولڈ میڈل(سرجری) اور ڈاکٹر فاطمہ نواز خان کو پروفیسر عنبرین افضال احسان گولڈ میڈل (پروستھوڈونٹکس) دیا گیا۔ شعبہ طب کی تین بین الاقوامی شخصیات، برطانیہ سے پروفیسر اینڈریو ایلڈر، پروفیسر ایس ایم ایم نیاز اور برطانیہ سے پروفیسر افضل جاوید کو صدر سی پی ایس پی کی طرف سے اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا۔ رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر اینڈریو ایلڈر، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔