• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن، عالمی بینک سے 240 ملین امریکی ڈالر قرض معاہدہ منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ ممبران نے عالمی بینک کے 240 ملین امریکی ڈالر کے قرض معاہدے کی منظوری دے دی جبکہ بقایاجات یک مشت جمع کروانے پر صارفین کو35 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد ( آن لائن) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان ڈاکٹر سروش ایچ لودھی ظفر سبحانی اور عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی بورڈ نے واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین کے لیے ریبیٹ پالیسی کی منظوری دے دی صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کے ساتھ قسطوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید