• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کے میزبان تابش ہاشمی ایوراڈ حاصل کرنیوالوں میں شامل

کراچی (جنگ نیوز) آئی بی اے کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 9شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کے میزبان ”تابش ہاشمی“ بھی اِس ایوارڈ کو حاصل کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔ تقریب سے خطاب میں تابش ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس خوشی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں اپنا ایوارڈ والد کے نام کرتا ہوں جو مجھے اس ادارے سے پڑھانا چاہتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید