• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، کلری میں منشیات، جوا، سٹہ، جرائم عام، پولیس کی سرپرستی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری کے علاقے کلری میں منشیات، جوا، سٹہ سمیت دیگر جرائم عام ہو گئے۔پولیس نے جرائم کو روکنے کے بجائے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کلری نے اپنی پرائیوٹ ٹیم بھی بنا رکھی ہے جو جرائم کو روکنے کے بجائے مبینہ طور پر ان کی سرپرستی کرتی ہے۔علاقہ کا کہنا ہے کہ کلری تھانے کی حدود میں منشیات، اسمگل چھالیہ اور جوا سٹہ چلانے والوں کے خلاف نمائشی کارروائیاں کی گئیں۔اس حوالے سے ایس ایچ او سلیم مروت سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی پرائیویٹ ٹیم ماڑی پور روڈ سے اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو بھی پراٹیکشن فراہم کرتی ہے اور اس کے عوض بھاری رشوت وصول کرتی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروش اور ایرانی تیل بیچنے والے کھل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سائوتھ اور ایس ایس پی سٹی سے درخواست کی ہے کہ علاقے میں منشیات کے عام ہونے کا نوٹس لیا جائے اور ملوث عناصر اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید