کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں صدارت میں جمعرات 31اکتوبر کو راجا ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نےکہاکہ اجلاس میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اراکین پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ڈاکٹر صفدر علی عباسی سید زین شاہ ایاز لطیف پلیجو سید مظفر حسین شاہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم مرتضٰی خان جتوئی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سردار عبدالرحیم عرفان اللہ خان مروت نند کمار گوکلانی مسرور خان جتوئی حسنین مرزا سائرہ بانو جلال شاہ جاموٹ شرکت کریں گے۔