• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی خدمات کا اعتراف، کراچی پریس کلب نے لائف ممبر شپ دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کی مجلس عاملہ کی جانب سے شیخ الجامعات، ماہر تعلیم، شاعر، اسکالر اور مصنف پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کو انکی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں کراچی پریس کلب کی تاحیات رکنیت دینے کے حوالے سے بدھ کو کراچی پریس کلب کے آئی ایچ برنی ہال میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، سینئیر صحافی سعید خاور ، پروفیسر توصیف احمد ، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ پروفیسر انیس زیدی ، سینئر صحافی مظہر عباس اور محمود خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ پیرزادہ قاسم بڑی علمیوادبی شخصیت ہیں۔ یہ پریس کلب کا ایک اعزاز ہے اور اس بات کی ہمیں خوشی ہے کہ آج پیرزادہ قاسم رضا صدیقی ہماری فیملی کا حصہ بننے جا رہے ہیں پیرزادہ قاسم نے نوجوانوں کی ذہن سازی میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید