• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درجۂ حرارت 40، محسوس 46 ڈگری ہونے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور جاری رہے گی، شہر میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا جبکہ آج بھی درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت 42 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے جبکہ سمندر کے قریب علاقوں کورنگی، ڈیفنس اور کلفٹن میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 5 سے 7 دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید