• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع ہیں، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال اور پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کے لیے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی اسکلڈ افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراکِ کار کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید