• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں: جاوید ایوب

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جاوید ایوب---فائل فوٹو
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جاوید ایوب---فائل فوٹو

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر جاوید ایوب نے کہا ہے کہ کشمیر میں حالیہ واقعات پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ایوب نے بتایا کہ پی پی پی آزاد کشمیر کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں کشمیر کے واقعات پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان واقعات پر صدر اور وزیرِ اعظم پاکستان نے نوٹس لیا، کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو دیکھا گیا اور حل کیا گیا۔

جاوید ایوب کا کہنا ہے کہ مودی اور امیت شاہ کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مظفر آباد میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، 200 اہلکار زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تفتیش جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، کبھی قومی سلامتی کے خلاف کچھ نہیں کہا، جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں ان کا فارنزک جاری ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں تمام جماعتیں ہی حکومت میں ہیں، کرغزستان میں 600 کشمیری بچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید