متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ میں لاقانونیت اپنی تمام حدوں کو پار کر چکی۔
ایم کیو ایم اراکین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جان بوجھ کر سفاک لٹیروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے ایک شہری کی جان لے لی تھی۔
کراچی کا شہری 27 سالہ ارتقاء کیمیکل انجینئر تھا۔