• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مطالبہ ہے ریٹائرڈ جج صاحبان کو الیکشن ٹربیونلز میں نہ لایا جائے، ملک احمد بھچر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ جج صاحبان کو الیکشن ٹربیونلز میں نہ لایا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ہر چیز کو اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتے ہیں۔

ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ فارم 47 کی یہ حکومت عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، آپ کسی ایک سپاہی کو بھی تبدیل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کارکنوں پر ظلم بند کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید