اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ اور دیگر 150 مسافر سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔
خرابی سامنے آنے کے بعد پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ذرائع کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔