مشیرِ سیاحت خیبر پختون خوا زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زاہد چن زیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہو گا جس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کریں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ نتھیا گلی ایلیٹ ایڈونچر تھیم پارک میں 8 آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولتیں ہیں۔