• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"کپل شرما کے نئے شو میں کیوں شامل نہیں؟" اداکارہ جواب نہ دے سکیں

سمونا چکرورتی : فوٹو انسٹا گرام
سمونا چکرورتی : فوٹو انسٹا گرام

بھارتی ٹی وی اسٹار اور معروف اداکارہ سمونا چکرورتی ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں شامل نہ ہونے کا جواب نہ دے سکیں۔

سمونا چکروتی کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سفر جاری رکھی ہوئی ہیں اور ان کے پاس مشہور کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں موجود نہ ہونے کا کوئی جواب نہیں۔

اداکارہ 2013 سے کپل شرما کے شوز کا حصہ رہی ہیں، وہ اس میں کامیڈی اسٹار کپل شرما کی آن اسکرین بیوی کا کردار نبھاتی رہی ہیں۔

تاہم نیٹ فلکس پر آنے والے کپل شرما کے کامیڈی شو میں وہ شامل نہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کی محبت سے متاثر ہیں جنہوں نے اس سیریز میں ان کی کمی محسوس کی۔

 اس سوال پر کہ وہ "دی گریٹ انڈین کپل شرما شو" کا حصہ کیوں نہیں ہیں؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ "وہ شو جس کا میں حصہ تھی، جو ایک اور چینل پر تھا، پچھلے سال جولائی میں ختم ہوگیا۔ تب سے میں اپنے سفر پر ہوں۔ اپنے کام خود کر رہی ہوں، نیٹ ورکنگ کر رہی ہوں اور لوگوں سے مل رہی ہوں۔"

یاد رہے کہ کپل شرما نے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ ایک نیا پروگرام "دی گریٹ انڈین کپل شرما شو" شروع کیا، جس کی مستقل کاسٹ میں سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، راجیو ٹھاکر اور ارچنا پورن سنگھ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید