• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلایا، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے دن 12 بجے  وزیر اطلاعات آفس میں ملاقات ہوگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق مشاورت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید