سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش ہے۔
ایک بیان میں سابق گورنرسندھ نے کہا صرف 2024 میں 73 سے زائد اموات ہوئیں۔
انکا کہنا تھا کہ 27سال کے اتقا معین کا قتل ایک واضح مثال ہے۔ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد امن انتہائی محنت سے حاصل کیا گیا تھا۔