پشاور کے علاقے گلبہار میں ڈاکو خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پشاور میں دو راہزن خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تو خاتون بھی ان کے پیچھے بھاگی۔
پشاور پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 2 کے رہائشی حمزہ نے تھانا گلبہار میں رپورٹ درج کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی بہن سے اسد انور کالونی میں موبائل چھینا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پشاور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔