وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی کے طلبا کو بلاسود قرض کےلیے میکنیزم بنایا جائے۔
وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ہاری کارڈ پر کام شروع کر دیا ہے۔
محمد بخش مہر نے کہا موسمیاتی تبدیلی سے زراعت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آم، کھجور اور کپاس کی پیداوار اور کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔