کراچی میں شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ کے سبب نرسری بس اسٹاپ پر آنے جانیوالے دونوں روڈز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
غزہ ملین مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں کی تعداد شریک ہے، شارع فیصل کا ایک ٹریک خواتین اور دوسرا مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل نرسری بس اسٹاپ آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں، کارساز جانے والی ٹریفک کو شاہراہ قائدین کی طرف موڑا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والی چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو طارق روڈ اور کارساز بھیجا جا رہا ہے، صدر آنے والی ٹریفک کو بلوچ پل سے ایکسپریس وے اور فوزیہ وہاب پل کے نیچے سے بھیجا جا رہا ہے۔