سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔