ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے کم ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1630 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 2418 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی تھی۔