وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشکیک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچنے والے طلباء و طالبات آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔
پشاور سے انکا کہنا تھا کہ تقریباً 90 طالبعلموں کو پنجاب اور سندھ کے لیے روانہ کیا گیا ہے، مسافر طلباء وطالبات کو آبائی علاقوں تک مفت سروس فراہم کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا طلباء و طالبات کو راستے میں کھانے پینے کےلیے نقد پیسے بھی دیے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، جعلی فارم 47 پر بننے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف اس عظیم مقصد پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی وجہ سے طلباء و طالبات بشکیک ایئرپورٹ پر 48 گھنٹے خوار ہوتے رہے۔