پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے بچ نکلے۔
حماد اظہر جو طویل روپوشی کے بعد آج ہی منظر عام پر آئے تھے، اُن کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس نے بھی تیزی دکھائی مگر وہ ناکام رہی۔
اسلام آباد پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے کےلیے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچی مگر سابق وفاقی وزیر پہلے ہی سیکریٹریٹ سے روانہ ہوگئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا، اُس پارٹی مرکز میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، عمران خان کی بہن علیمہ خان اور دیگر رہنما موجود تھے۔
اس سے قبل طویل رپورشی ختم کرنے والے حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے کہ اب باہر آنے کا وقت آگیا ہے۔