• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر نے روپوشی ختم کردی، پارٹی سیکریٹریٹ پہنچ گئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے روپوشی ختم کردی اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

اس سلسلے میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کل مجھے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہاں سے پشاور جا کر قبل ازگرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مراد سعید سمیت اب تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید