• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامید ہوں کہ سائفر کیس کل نمٹ جائے گا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پُرامید ہوں کہ سائفر کیس کل نمٹ جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سائفر کیس کو آج ہی ختم ہونا چاہیے تھا، امید ہے کل مقدمہ نمٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہے، جس میں جج سے درخواست ہے کہ جلد نمٹادیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ اپنے اختیار کا غلط استعمال نہ کریں، بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا کوئی نیا کیس نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر کوئی پل کا کردار ادا کرنا چاہ رہا ہے۔ ہم تو سیز فائر چاہتے ہیں، ہمارے بچوں اور خواتین کو اٹھانے سے اب رہنماؤں کے گلے کاٹنے تک آگئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات ہونا ضروری ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رؤف حسن پر حملےکےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے کیونکہ سب سے مقبول سیاسی جماعت کے رہنما پر حملہ ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی تہہ تک جایا جائے کہ کس نے کیا اور کیوں کیا؟

قومی خبریں سے مزید