• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی 3 سالہ بچے کے دل کا آپریشن فوری کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے دوران 3 سالہ بچے کے دل کے فوری علاج کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے آئی سی یو میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی، وزیر اعلیٰ ایک بچی کے پاس رک گئیں اور خوشگوار موڈ میں باتیں کیں، ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ”ہائی فائیو“ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 3 سال کے حسنین کے دل کے علاج کےلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے مریضوں کے لواحقین کےلیے شیڈ اور پنکھوں کے انتظام کی ہدایت بھی کردی۔

مریم نواز نے تعمیر و مرمت شدہ بلاک کا جائزہ لیا اور سی اینڈ ڈبلیو کو 30 جون تک نئے بلاک کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں نیو بلاک کے دورے پر مزدورں کی کم اجرت کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق اجرت ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید