مبینہ بدعنوانی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں نوٹس بھیج کر تفصیلات طلب کرلی، جس کے مطابق چیف انجینئر طاہر میو، جنرل منیجر عامر یاسین کے خلاف انکوائری اوپن کردی گئی۔
نوٹس کے مطابق ڈپٹی منیجرز عاصم ضمیر اور ابوبکر کے خلاف بھی انکوائری کر رہے ہیں، لیسکو افسران نے 132 کے وی سرکٹ بریکر کی فراہمی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ لیسکو انتظامیہ متعلقہ ٹھیکوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کرے۔