• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قائم مقام ایرانی صدر محمد مخبر سے ملاقات، ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعظم نے ایرانی رہنما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور رفقا کی شہادت پر شدید صدمہ ہوا۔

انھوں نے کہا دکھ اورغم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے عظیم دوست تھے،

انکا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان میں پاکستانی عوام کیساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نگراں صدر محمد مخبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید