• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے جہاں وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اماراتی کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے، اپنے دورے میں وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کا جاری کردہ اعلامیہ میں کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

قومی خبریں سے مزید