اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 28مئی کو لیاقت باغ میں تکبیر کانفرنس کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان اور ایٹمی پروگرام لازم و ملزوم ہیں۔ اس موقع پر چوہدری شفیق الرحمان، انعام الرحمان، انجینئر مبین، یاسر عرفات بٹ، نوید احمد بھی موجود تھے۔ خالد سندھو نے مطالبہ کیا کہ ڈی چوک واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔