• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک کے اسپتال میں ایک زخمی پاکستانی کی عیادت کر رہے ہیں
وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک کے اسپتال میں ایک زخمی پاکستانی کی عیادت کر رہے ہیں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک سے انتہائی زخمی پاکستانی کو لے کر وطن پہنچ گئے۔

زخمی طالبعلم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وطن واپسی کیلئے اقدام کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار نے زخمی پاکستانی طالبعلم کی امیگریشن کیلئے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

اسحاق ڈار بشکیک سے زخمی طالبعلم کو اپنے طیارے میں وطن لائے۔

اسحاق ڈار نے بشکیک کے مختصردورے میں کرغز حکام سے ملاقات کی۔ وہ  آستانہ سے کرغز وزیر خارجہ کے ساتھ بشکیک گئے تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ثابت کر رہی ہے کہ خدمت کسے کہتے ہیں، ستائش نہیں چاہتے، خدمت ہمارا فرض ہے، صلہ اللّٰہ سے چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید