• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع خان بھی پریانکا چوپڑا والی غلطی کر بیٹھے

میوزیکل کمپوزر اور اداکار اذان سمیع خان ---فائل فوٹو
میوزیکل کمپوزر اور اداکار اذان سمیع خان ---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان بھی اپنی سالگرہ پر معروف بالی و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا والی غلطی دہرا بیٹھے۔

گزشتہ روز اذان سمیع خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذان سمیع اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کے ہدایتکار، اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اپنی والدہ کے ہمراہ ایک شوٹنگ سیٹ پر موجود ہیں۔

اداکار نے سیٹ پر ہی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ہے۔


کیک کاٹنے سے قبل اداکار کے کیک پر اسپارکلنگ کینڈلز لگائی گئیں جنہیں گلوکار نے بجھانے کی کوشش کی اور بعد ازاں خود ہی ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ ایسی ہی ایک ویڈیو پریانکا چوپڑا کی سالگرہ کے موقع سے بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں اداکارہ نے موم بتی کی طرح اسپارکلنگ کینڈلز کو بجھانے کی کوشش کی تھی۔


پریانکا چوپڑا کو اُن کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب ٹرول کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید