پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سگریٹ نوشی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
صدف کنول نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
اس شو کے دوران اداکارہ سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے کرتی تھی لیکن اب میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔
صدف کنول نے مزید کہا کہ اگر کوئی لڑکی سگریٹ نوشی کرتی بھی ہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ آپ کی بہن یا بیٹی نہیں ہے اور سب کو اپنی زندگی اپنے انداز سے گزارنے کا حق ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انسٹا گرام کے آنے کے بعد سب نے دوسروں کی زندگیوں کی دھجیاں ہی اُڑانا شروع کر دی ہیں جو کہ غلط ہے۔