• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص: لاک اپ میں نوجوان پر تشدد اور بدفعلی کا انکشاف، ویڈیو وائرل

فوٹو فائل
فوٹو فائل

میرپور خاص کے سامارو تھانے میں نوجوان پر تشدد اور اس کے ساتھ بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گرفتار 3 ملزمان کی سامارو تھانے کے لاک اپ میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو سامارو تھانے کے لاک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایک ملزم دھمکی آمیز انداز میں مونچھوں کو تاؤ دیتا نظر آرہا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید سنہارو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمر کوٹ سے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی۔

ڈی آئی جی نے تھانے کے موجودہ افسر اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں 9 مئی کو سامارو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید