• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی عدم اعتماد کے بعد بھی جنرل باجوہ سے ملتے رہے، میاں جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عدم اعتماد کے بعد بھی جنرل باجوہ سے ملتے رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یہ انتظام کے تحت بنائی گئی حکومت ہے، سارے انتظام کے تحت اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جواز نہیں کہ اتحادی بجٹ منظور کروانے سے پیچھے ہٹے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم تو عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے، پی ٹی آئی کو حکومت پوری کرنے دینا چاہتے تھے، انتظام کے تحت ماحول بنایا گیا اور عدم اعتماد لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدم اعتماد کے بعد بھی اُس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملتے رہے۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بھی پڑھیں اور 9،10 مئی واقعات کی رپورٹ بھی پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق کمیشن بنائیں اور 2018 انتخابات کی بھی تحقیقات کرائیں، مجھے انتظام کے تحت ہرایا گیا، ثبوت پیش کرچکا ہوں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پلے بوائے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دینے کی کیوں ضرورت پڑی۔

قومی خبریں سے مزید