جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
دونوں رہنما کی ملاقات میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر نے اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا کے امن میں بہتری کےلیے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں مل کر اپوزیشن کرنے پر اتفاق کیا اور وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے اچھی گفتگو ہوئی، کمیٹیوں پر اتفاق بڑا بریک تھرو ہے۔