• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کریں گی؟

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کل بروز اتوار، 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی کا تعلق ہندو مت اور ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکار گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد اب اس جوڑے نے اپنی محبت کو نیا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے میں متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا اداکارہ مسلمان مرد سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟

اس معاملے پر ’بالی ووڈ ناؤ‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی سنہا کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔

بالی ووڈ ناؤ کے مطابق اداکار ظہیر کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ہونے والی بہو سوناکشی مذہب تبدیل نہیں کر رہیں اور یہ بات یقینی ہے، سوناکشی اور اُن کے بیٹے کا دلوں کا اتحاد ہو رہا ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔‘


اداکار کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید